گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)عید الاالضحیٰ پر ٹوکے، چھریوں، بگدوں،انگیٹھیوںاور مصالحوں و دیگر اشیائے خوردونوش،سبزیوں، گوشت کی قیمتوں میں پچھلے سال کی نسبت اضافہ ہوگیا ، قصابوں کے ریٹ بھی آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگے، جبکہ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں،قصاب بکرا اور چھترا ذبح کرنے کے 3500سے4500روپے گائے اور بیل ذبح کرنے کے 10سے 12ہزار روپے مانگ رہے ہیں، الیکٹریکل انگیٹھیاں فروخت کر نے کے دکانداروں نے ہزارسے 2ہزارروپے تک نرخ بڑھا دئے جبکہ کوئلے کی قیمت میں30روپے کلو جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ،ہری مرچ 250روپے کلو ،ٹماٹر 130روپے کلو،کریلا 160،ٹینڈے 240،کدو 160،بینگن 80،کالی توری 80،شملہ مرچ 120،اربی 120گوبھی 160،گاجر 160پھول گوبھی 120،ادرک 400،لہسن 400،پیاز 100،آلو 70،مرغی گوشت 400بڑاگوشت600، چھوٹا گوشت 1600،گھی580،چینی 100روپے کلو فروخت کر رہے ہیں دکاندار منیر مغل کا کہنا ہے کہ جو بگدا پچھلے سال بازار سے 600 کا ملتا تھا اب وہ ہی 900روپے کا مل رہا ہے جبکہ اس کو 1000روپے میں فروخت کر رہے ہیں بڑی چھری 150،تا 400روپے تک بک رہی ہے کمانی والی چھری کی قیمت 500 روپے ہے سب سے چھوٹی چھری 100روپے کی ہے چھریاں لگانے والی وٹی جو پچھلے سال 150 روپے کی تھی اب 300سو کی ہے۔