گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عید الاضحی اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی واپسی شروع ، صنعتی شہر میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور ، سرکاری افسر اپنے گھروں کو روانہ ہوئے تو بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن پر خاصہ رش دیکھنے میں نظر آیا ، ٹرانسپورٹرز پردیسیوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگا کرایہ وصول کرتے رہے تفصیلات کے مطابق سرکاری ، نجی اداروں، فیکٹریوں اور کاروباری مراکز میں کام کرنیوالے ہزاروں پردیسیوں نے عید قربان اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے واپسی کا رخ کر لیا ہے گزشتہ روز صبح 6بجے سے لیکر رات گئے تک بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن سمیت پرائیوٹ گاڑیوں کو بک کرواتے پردیسیوں کا بڑا رش دیکھنے میں نظر آیا ، ٹرانسپورٹرز نے پردیسیوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگے کرائے وصول کیے ہیں اس موقع پر پردیسیوں کا کہنا تھا کہ اپنوں کیساتھ عید منانے کیلئے گھروں کو لوٹنا مجبوری ہے جس کا ٹرانسپورٹرز فائدہ اٹھا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہم ڈبل کرائے دینے پر مجبور ہیں حکومت اور انتظامیہ اس بات کا نوٹس لے ۔