حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت )عید العضحٰی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری عدنان نواز کی ہدایت پر ریسکیو1122 کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور عید کے دوران شہریوں کو ریسکیو سروس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کس بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہیڈ ساگر مدہرنوالہ بائی پاس فوارہ چوک اور پنڈی بھٹیاں میں پوسٹیں بھی قائم کر دی گئیں۔