اہلیان اسلام کو بڑی عید کی خوشیاں تہہ دل سے مبارک ہوں: مہر لطیف

Jul 09, 2022

قصور(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ ہولڈڑ اور  PP177 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مہر لطیف نے عیدالاضحی پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ اہلیان اسلام اور اہلیان پاکستان کو بڑی عید کی خوشیاں تہہ دل سے مبارک ہوں۔ خدا کرے وطن عزیز میں بسنے والے غیور پاکستانی سدا خوش و خرم اور شاد و آباد رہیں۔ دکھ تکلیفوں مشکلات اور مسائل کے اندھیرے ہمیشہ اہل وطن سے دور رہیں۔ برادران اسلام عید الاضحی کی خوشیوں میں مفلس و نادار بے سہارا انسانوں کو مسرتوں کے لمحات میں ضرور یاد رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی رب کی رضا کیلئے کسی قربانی سے گریز نا کرنے کا نام ہے۔ جو مسلمان بھائی عید پر قربانی کر رہا اسے چاہیئے کہ اپنے آس پاس غریبوں مسکینوں کا خاص خیال رکھے۔اسلام اور سیرت رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پیغام اور فلسفہ بھی یہی ہے کہ انسانوں سے حسن سلوک کریں۔

مزیدخبریں