گوادر (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد نے میں مون سون کی شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے تحصیل پسنی کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ ڈپٹی کمشنر کو بارشوں سے پیدا ہونے والے صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار کو امدادی سرگرمیوں کو مزید موثر اور مربوط بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مین بازار پسنی، لیڈیز مارکیٹ، جی ٹی روڈ اور مختلف سڑکوں پر جمع ہونے والے نکاسی آب کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان اور چیف آفیسر پسنی کو خود نکاسی آب کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر گوادرکا دورہ پسنی،بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ
Jul 09, 2022