شاہد آفریدی سیزن ٹو کیلئے کے پی ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر

Jul 09, 2022

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو لیگ کے دورے پر ایڈیشن کے لیے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کر دیا، اس بات کا باقاعدہ اعلان کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، لیجنڈری کرکٹر پہلے ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن راولاکوٹ )ہاکس( کے برانڈ ایمبیسیڈر اور کپتان کے طور پر کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ تھے، میگا کرکٹ ایونٹ کا مقصد عالمی سطح پر کشمیر کی اہمیت اور ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے شاہد آفریدی کے کے پی ایل کے برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے لیگ کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ عارف ملک نے کہا کہ سیزن ٹو کا آغاز پاکستان کی یوم آزادی سیلیبریشن کیساتھ ہوگا پاکستان کی 75ویں یوم آزادی " ڈائمنڈ جوبلی" سیلیبریشن کو قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائیگا اس دن کشمیر پریمیئر لیگ کی جانب سے دنیا کو امن کا پیغام دیاجائیگا کہ "کھیلو دل سے کھیلو آزادی سے" اس دن شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کے پی ایل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور اس نیک مقصد کیلئے و ہ ہر وقت حاضر ہیں، شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ کا نعرہ "کھیلو آزادی سے" بلند کیا کہ یہ سلوگن کشمیر اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان اتحاد کی یاد دلاتا ہے ۔ اس موقع پر میر پور رائلز فرنچائز کے نئے اونر ڈاکٹرعبدالواجد ‘ کوٹلی لائنز فرنچائز اونر فیصل ندیم/خالد ضیانے بھی خطاب کیا۔
کے پی ایل 

مزیدخبریں