لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب میں معاہدہ طے پاگیا ہے، جس سے صوبے میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ ملےگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت پنجاب کے 15 کرکٹ گراونڈز کے انتظامی امور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سنبھالے گا۔ معاہدے سے صوبہ پنجاب میں گراس روٹ کرکٹ کوفروغ ملےگاپی سی بی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں، پی سی بی لوکل گورنمنٹ کے تعاون سےملک میں کرکٹ کےفروغ کیلئے پرعزم ہے۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد پی سی بی اور حکومت پنجاب کے مضبوط تعلقات کی تازہ مثال ہے۔
پی سی بی
پنجاب کے 15 کرکٹ گراونڈز کے انتظامی امور پی سی بی سنبھالے گا
Jul 09, 2022