لاہور(آئی این پی)نانگا پربت کی چوٹی سے زندہ لوٹ آنے والےکوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ ایک وقت پر سوچ لیا تھا کہ اب زندگی ختم ہوگئی۔گلگت واپسی پر شہروز کاشف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آرمی ریسکیو ٹیم کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کررہے ہیں،سالہ شہروز کاشف نے کہا کہ نانگا پربت سے واپسی پر موسم خراب ہونے سے بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں، سات ہزار پانچ سو میٹر بلندی پرمائنس 45 میں برف کھودکر اس کے اندر تھوڑا لیٹ کر میں نے اور فضل علی نے رات گزاری۔انہوں نے کہا کہ برف کے اندر منہ کرکےیہ سوچ کر لیٹے تھے کہ اب اس کے بعد زندگی نہیں ہے، تاہم صبح ہونے پر جب اٹھے تو یوں لگا کہ معجزہ ہوگیاہے۔
یوں لگا جیسے زندگی ختم ہو گئی،شہروز کاشف کا ویڈیو بیان
Jul 09, 2022