ہندوستانی کھلاڑی آئی پی ایل یا پھر دیگر فرنچائز کرکٹ کو زیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں، سارو گنگولی 

 نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے چیئرمین سارو گنگولی نے کہاہے کہ ہندوستانی کھلاڑی آئی پی ایل یا پھر دیگر فرنچائز کرکٹ کو زیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑی آئی پی ایل یا پھر دیگر فرنچائز کرکٹ کو زیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں اور میں یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بھارتی کھلاڑی فرنچائز کے بجائے ملک کےلئے کھیلنے کو پسند کرتے اور اسے ہی ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بہت بڑی بات ہوتی ہے تو اگر کوئی کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ فرنچائز کرکٹ کو زیادہ توجہ یا ترجیح دے گا۔واضح رہے کہ لگاتار ایسے سوال اٹھ رہے ہیں کہ فرنچائزی کرکٹ کی بڑھتی تعداد کے درمیان کرکٹرس اپنے ملک کےلئے کھیلنے کو دستیاب نہیں ہیں۔ کئی بار ایسا دیکھا گیا ہے کہ کچھ ممالک کے کرکٹرس آئی پی ایل میچ کی وجہ سے اپنے ملک کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کر پاتے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ دنوں یہ بات کہی بھی تھی کہ آئی پی ایل میں میچوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے دو فریقی یا سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلنے میں کئی بار دقتیں پیش آتی ہیںخ کئی کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنے سے کہیں زیادہ آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ہندوستانی کھلاڑی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...