مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے، شیخ رشید احمد

پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے۔حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروارہی ،سابق وزیر داخلہ کا ٹویٹ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے۔پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے۔حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروارہی ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھااکہ ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔میرے3سیکورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نے کم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن