سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے آخری روز مویشی منڈیوں میں من پسند جانور خریدنے کےلیے بھاؤ تاؤ عروج پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق عید قربان سر پر آپہنچی ہے، من پسند جانور خریدنے کے لیے بس آج آخری دن ہے، عوام ایک منڈی سے دوسری منڈی کے چکر لگا رہی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں قائم عارضی منڈیوں کے دام بھی دُگنے ہو گئے ہیں۔شہریوں نے صبح سے ہی منڈیوں کا رخ کیا ہوا ہے لیکن بارشوں کے بعد بھی جانوروں کے قیمتوں میں کمی نہیں آئی جب کہ بیوپاریوں کے نخرے بھی جاری ہیں۔
عید قربان میں ایک دن باقی، مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ عروج پر پہنچ گیا
Jul 09, 2022 | 14:20