لاہورکے علاقے فیروز والا میں کارروائی کے دوران جامن توڑنے پر 4 سال کی بچی کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،لاہور پولیس کے مطابق ملزمان نے جامن توڑنے پر 4 سال کی بچی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، بچی کے والد یوسف نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان نے 18جون کو بچی کو قتل کیا تھا، بچی کی لاش کی باقیات گزشتہ روز ملی تھیں۔
لاہور، جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2 سفاک ملزمان گرفتار
Jul 09, 2022 | 16:15