عید الاضحٰی پر قیدیوں کی سزا میں30 دن کی معافی کا اعلان

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی جیل پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا

عید الاضحٰی کے موقع پر جیل کے قیدیوں کی سزا میں30 دن کی معافی کا اعلان کردیاگیا ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی جیل پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیاجس کے مطابق سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان پر اس معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ اغواء برائے تاوان،قتل،زیادتی،منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث ملزمان اس معافی سے مستثنیٰ ہوں گے  ۔دہشت گردی اور ریاست کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے والے ملزمان پر بھی اس معافی کا اطلاق نہیں ہو گا ۔آئی جی پنجاب جیل  خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے جیل سپرٹنڈنٹس کو مراسلے پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر د یئے۔

ای پیپر دی نیشن