اسلام آباد: فواد چوہدری نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فوری انتخاب کرانے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ٹویٹ میں سیاسی اشرافیہ کی زمینی حقیقتوں سے دوری کی گواہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ آپ کے خلاف اس لئے ہیں کہ آپ ان کا سیاسی مینڈیٹ چوری کر کے اقتدار پر قابض ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سماجی استحکام ممکن ہے، یہ نظام طاقت پر قائم نہیں رہ سکتا، الیکشن کراؤ۔