پاکستان کی اشرافیہ کو سری لنکا سے سیکھنا چاہیے ،فورا انتخابات کروانے چاہئیں:حماد اظہر

لاہور: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ کو سری لنکا کے حالات سے سبق سیکھنا ہوگا۔ حماد اظہر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  سری لنکا کی صورتحال نہایت خوفناک ہو چکی ہے، ہماری اشرافیہ کو وہاں کے حالات سے سبق سیکھنا چاہیے اور فوری طور پر الیکشن کی جانب جانا چاہیے۔حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے حالات بھی تیزی سے معاشی تباہی کی جانب جا رہے ہیں، حالیہ سروے کے مطابق ملک کے 70 فیصد لوگ فوری نئے الیکشن چاہتے ہیں، موجودہ صورتحال میں پنجاب میں ہونے والا ضمنی الیکشن اہمیت اختیار کرگیا ہے، عوام کی سپورٹ تحریک انصاف کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور دینی جماعتوں کی حمایت کے بعد ہماری جیت یقینی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن