عمران اسمعیل کو بھی نامعلوم کالز آنے لگیں

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی نامعلوم نمبرز سے کالز آنے لگی ہیں۔ ٹوئٹر پر عمران اسماعیل نے موبائل فون پر موصول ہونے والی کالز کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نو کالر آئی ڈیز سے کالز آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کہا کہ نامعلوم کالیں ہماری تحریک کو نہیں دبا سکتیں، حکومت نے گندا کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے۔سابق گورنر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ایسی کالز کو فوری طور پر سوشل میڈیا پر سامنے لائیں، کچھ کالز نامعلوم ہیں اور کچھ پر کہا جاتا ہے کہ امریکا سے کی گئیں۔تاہم انہوں نے کال اٹینڈ کی یا نہیں اس بارے انہوں نے کچھ نہیں لکھا۔

ای پیپر دی نیشن