لاہور سے پنڈی جانے والی ٹرین کی 2 بوگیاں گوجرانوالہ میں پٹڑی سے اتر گئیں، مسافر محفوظ 


گوجرانوالہ (نیٹ نیوز) لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی 2 بوگیاں سیالکوٹی پھاٹک کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثہ گوجرانوالہ میں پرانے ریلوے سٹیشن پر پیش آیا، ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتریں تاہم رفتار آہستہ ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ مسافر ٹرین لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی، بوگیاں ٹریک پر کر کے ٹرین کو روانہ کر دیا گیا، ٹریک بحال ہونے سے دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی جاری ہے۔
ٹرین /بوگیاں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...