وزیراطلاعات نے ریڈیو پاکستان میں سینما‘ ڈیجیٹل لیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان لاہور میں سنیما ہاﺅس اور ڈیجیٹل ریڈیو لیب کا سنگ بنیاد رکھنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان لاہور میں سنیما ہاﺅس اور ڈیجیٹل ریڈیو لیب کا سنگ بنیاد رکھنے پر وہ خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد سستی سینما رسائی متعارف کروا کر پاکستان میں مووی میجک کی رونق کو بحال کرنا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریڈیو پاکستان ہر پاکستانی کو عالمی معیار کی تفریح فراہم کرنے کے لئے فلمی، تفریحی صنعت میں نئی روح ڈالنے اور جدت طرازی کے لئے نیشنل ڈیجیٹل آرکائیو، پاکستان کی موسیقی کی دھنوں کی میپنگ اور عالمی معیار کے پوڈ کاسٹ سٹوڈیوز کا پاکستان بھر میں آغاز کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن