پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائیگا یا نہیں ؟ وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی بنادی 


لاہور،اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر،خبرنگار) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے کیلئے وزیر خارجہ کی سربراہی میں ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی ۔حکومت کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کرےگی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بننے والی ہائی پروفائل کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ،اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب ،اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ، طارق فاطمی سمیت قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق قومی کرکٹرز کی سیکیورٹی سمیت تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی ، کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جایگا۔حتمی سفارشات منظوری کیلے وزراعظم کو بھجوای جاے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط رکھی ہے۔ 
ورلڈکپ شرکت

ای پیپر دی نیشن