کشتی حادثہ: یونانی حکام نے مزید 15 پاکستانیوں کی میتوں کی تصدیق کر دی


اسلام آباد (نیٹ نیوز) یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 15 پاکستانیوں کی میتوں کی یونانی حکام کی جانب سے تصدیق کر دی گئی۔ پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یونان نے مرنے والوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے 6 نوجوانوں کا تعلق گجرات سے ہے۔کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں کا تعلق گوجرانوالہ، 5 نوجوانوں کا تعلق بالترتیب شیخوپورہ راولپنڈی، میرپور، وہاڑی اور منڈی بہاو¿الدین سے ہے۔
کشتی حادثہ:

ای پیپر دی نیشن