اسمبلیاں 10 اگست تک تحلیل ‘انتخابات نومبر میں ہوں گے، منظور وسان کی پیش گوئی

Jul 09, 2023


 کراچی(نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے۔ اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور مشیر زراعت منظوروسان نے کہا یہ وقت الیکشن کے لئے اچھا ہے، پی پی پی کا بھی واضع مو¿قف ہے الیکشن وقت پر ہوں اور رزلٹ عوام کے سامنے آئے۔ منظور وسان نے کہا ملک میں عام انتخابات کے ساتھ جھاڑو بھی پھرے گا، بچے گا کوئی نہیں، بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے، کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہر آئیں گے۔ انہوں نے نئی مردم شماری سے متعلق کہا نئی مردم شماری پر الیکشن کرائے گئے توپھر انتخابات مشکل ہیں کیونکہ اس میں آٹھ سے دس ماہ لگ جائیں گے، اسی لیے ہم چاہتے ہیں پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں، اس کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جائیں۔منظوروسان نے کہا آئندہ بننے والی نئی حکومت میں وزیراعظم پی پی پی یا ن لیگ کا ہوگا، ہر پارٹی الگ الگ اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی، جیتنے کے بعد اتحاد بن سکتا ہے اور ہارنے والے اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا الیکشن اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے کیونکہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمشن کو بھی کچھ وقت درکار ہوگا۔

مزیدخبریں