لنڈی کوتل: موسیقی پر پابندی‘ خلاف ورزی پر نکاح پڑھائیں گے نہ جنازہ: علمائ

Jul 09, 2023


لنڈی کوتل (نوائے وقت رپورٹ) لنڈی کوتل کے علاقہ زخہ خی خیر میں علماءکرام کی جانب سے موسیقی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں علماءنے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے شادیوں میں خواجہ سراﺅں اور مقامی فنکاروں کی محفلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی میت کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔ متفقہ فیصلے میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں سیاسی رہنماﺅں اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
موسیقی/ پابندی

مزیدخبریں