زاہدان میں پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ ،2 پولیس افسر 4 دہشت گرد ہلاک 


تہران(نوائے وقت رپورٹ) ایران کے شورش زدہ جنوبی مشرق میں ایک پولیس سٹیشن پر خودکش حملے میں 2 پولیس افسر اور 4 حملہ آور مارے گئے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ صوبہ سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں پیش آیا۔ سرکاری ٹی وی نے بتایا چھاپے میں “چاروں دہشت گرد” اور دو پولیس افسرمارے گئے۔واضح رہے سیستان بلوچستان، جو پاکستان اور افغانستان سے متصل اور ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے، یہاں سے منشیات کی سمگلنگ کی جاتی ہے۔ ایران کے مقامی میڈیا نے بتایا صوبہ سیستان۔ بلوچستان میں کشیدگی کا یہ تازہ واقعہ ہے جہاں منشیات کی سمگلنگ گینگز‘ علیحدگی پسند اور انتہاپسند گروپس سرگرم رہتے ہیں۔ سکیورٹی ادارے کے صوبائی نائب سربراہ علی رضا موہماتی کے حوالے سے کہا گیا ہے زاہدان میں 4 نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کیا اور پولیس سٹیشن نمبر 16 میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ علی رضا مرہماتی نے کہا حملہ آوروں نے دھماکے کیلئے گرنیڈ کا استعمال کرتے ہوئے پولیس سٹیشن کا گیٹ کھول دیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
زاہدان /خود کش حملہ

ای پیپر دی نیشن