زیر تربیت اے ایس پیز کے 17 رکنی وفد کا دورہ سنٹرل پولیس آفس


لاہور(نامہ نگار)نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیز کے 17 رکنی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔5 خواتین افسران سمیت پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 17 اے ایس پیز نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں فیلڈ ٹریننگ حاصل کی۔زیر تربیت افسران کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز، آئی ٹی اینڈ پیپر لیس اصلاحات، دیگر جدید پراجیکٹس بارے بریفنگ دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے نوجوان افسران کو 1787 کمپلینٹ سسٹم، پبلک اینڈ پولیس ڈیجیٹل ایپس، ڈیش بورڈ فیچرز، مانیٹرنگ میکانزم بارے آگاہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں جاری ہیلتھ اینڈ ویلفیئر، پروموشنز، کرائم کنٹرول سٹریٹیجی سے آگاہ کیا ، پولیسنگ کے دوران فیصلہ سازی، اونر شپ، گورننس اور احتساب کے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا، زیر تربیت افسران نے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی بارے تجربات سے آگاہ کیا۔، نوجوان پولیس افسران کو پولیسنگ اینڈ مینجمنٹ کا عملی تجربہ دینے کیلئے سی پی او کے مختلف شعبوں میں کام کروانے کا فیصلہ ہوا ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے نوجوان افسران کو پنجاب پولیس کے جدید سافٹ وئیرز اور خدمت پورٹل بارے آگاہ کیا۔ نوجوان پولیس افسران کو سنٹرل پولیس آفس میں شہدا اور غازی وال، موزیم سمیت مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کروایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن