شہدا ءکی فیملیز‘غازیوں کی فلاح و بہبود ‘دیکھ بھال اولین فریضہ : آئی جی 

Jul 09, 2023


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈولفن سکواڈ اہلکار حافظ محمد نعمان کے بھائی اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی، دوران ملاقات پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہونے والے غازی ڈولفن اہلکار محسن یوسف، ان کے والد اور بھائی جبکہ ایس پی ڈولفن سکواڈ زوہیب رانجھا اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید ڈولفن اہلکار حافظ نعمان کی محکمہ پولیس کے لئے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جانیں قربان کرنے والے شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا کی فیملیز اور غازیوں کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہمارا اولین فریضہ ہے،آئی جی پنجاب نے شہداءکی ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات بارے بتایا کہ 2017 سے پہلے کے شہدا کے ورثا کی رہائش گاہوں کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں، شہدا اور ڈیتھ ان سروس کلیم کے تحت بچوں کو 700 ملازمتیں فراہم کر چکے ہیں۔ شہدا کے بچوں کی اعلی تعلیمی اداروں میں مفت معیاری کےلئے اقدامات کئے ہیں، ڈولفن سکواڈ کانسٹیبلز محمد نعمان اور محسن یوسف نے ڈی ایچ اے فیز سیون میں مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی تھی، موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے دونوں ڈولفن اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، ڈولفن اہلکار حافظ محمد نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا تھا جبکہ شدید زخمی ہونے والا ڈولفن اہلکار محسن یوسف علاج معالجے کے بعد اب صحت یاب ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں