کاہنہ ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی تک الیکشن پوسٹ پونڈ کرنے چاہیں۔ جب تک ملک اپنے پاو پر کھڑا نہی ہو جاتا۔ الیکشن کاکوئی فائدہ نہیں۔ نگران سیٹ اپ سے ملک کی مہنگائی میںمزید اضافہ ہو گا۔ ملک و قوم کی ترقی کی خاطر الیکشن ایک سال تک ملتوی ہونے چاہیں۔ ملک و قوم کی ترقی ضامن سیاسی جماعت صرف ن لیگ ہی ہے اور کوئی جماعت ملک کی ترقی کی راہ ہموار نہی کر سکتی۔ سپریم کورٹ کو فیصلے موجودہ حکومت کی کارکردگی کودیکھ کر کرنے چاہیں۔ اگر موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک و قوم کیلئے اچھے فیصلے کر رہے ہیں تو ملکی اداروں کوبھی حکومت کاساتھ دینا چاہئیں۔