عبدالستار ایدھی نے خدمت انسانیت کاحق اداکردیا:شوکت بابر ورک 

Jul 09, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ باوفا اورباصفا عبدالستار ایدھی نے خدمت انسانیت کاحق اداکردیا۔وہ زندگی بھر صلہ رحمی کے تحت مستحق ناداروں اوربیماروں کیلئے آسانیاں پیداکرتے رہے۔ انہوں نے سود و زیاں سے بے نیازہوکر ہزاروں ٰیتیم بچوں کوباپ کاپیار اورسہارا دیا جبکہ ہزاروں قوم کی بیٹیوں کا بیاہ اورانہیں اپنی پرخلوص دعاﺅں کے ساتھ رخصت کیا۔ مجھ سمیت جو بھی شخصیات سماجی اورفلاحی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان کیلئے عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے گرانقدر خدمات آج بھی مشعل راہ ہیں۔ وہ عبدالستار ایدھی کے درجات کی بلندی کیلئے ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ عبدالستار ایدھی 7 برس قبل ہم سے بچھڑے تھے لیکن ان کی یادیں آج بھی زندہ ہیں۔ وہ اپنی ذات اورصفات کے معاملے میں ایک عہدتھے جو لحد میں اتر گیا۔ عبدالستار ایدھی کی وفات کے باوجود انسانیت کی خدمت کیلئے ان کابینظیر مشن جاری ہے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے جوپودا لگایا تھا وہ آج ایک شجرسایہ دار بن چکا ہے اورہزاروں لوگ روزانہ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ وہ جس منظم اور انتھک انداز سے محتاجوں ،بیماروں اورناداروں کی بحالی کیلئے کام کرتے تھے،اس کی بدولت ان کامنفرد مقام آج بھی برقرار ہے۔ اگرپاکستان میں سماجی سرگرمیوں بارے کوئی کتاب لکھی جائے گی تویقیناعبدالستار ایدھی اس کاجلی عنوان ہوں گے۔

مزیدخبریں