کینال روڈ پر نہر کنارے  سے17 نوجوان کی نعش برآمد 


لاہور(نامہ نگار)گلبرگ کے علاقے میں کینال روڈ پر نہر کنارے سے17 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ گلبرگ کے علاقے میں ایف سی پلی کے قریب نہر کنارے17 سالہ نوجوان کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کئے اورنعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن