افغانستان میں امریکی فوج کا مترجم واشنگٹن میں قتل

Jul 09, 2023

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں امریکی فوج کیلئے مترجم کا کام کرنے والا نوجوان واشنگٹن میں قتل کر دیا گیا۔ نصرت احمد چار اگست 2021ءمیں کابل میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد جان کے خوف اور بہتر مستقبل کیلئے امریکہ چلا گیا تھا۔ 31 سالہ نصرت احمد واشنگٹن میں ٹیکسی چلا رہا تھا۔ اسے اس کی ٹیکسی میں ہی قتل کر دیا گیا۔
امریکی فوج مترجم، قتل

مزیدخبریں