لاہور(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین کو جب ہماری لیڈر شپ کی مخالفت کرنے کیلئے کچھ نہ ملے تو پھر وہ ہمارے چیئرمین کے اپنی ذاتی جیب سے کیے گئے ملکی مفاد کے وزٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری میڈیا پر آکر کئی بار یہ بتا چکے ہیں کہ وہ اپنے غیر ملکی دوروں کے تمام تر اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں جن کو اعتبار نہیں وہ وزارت خارجہ سے رابطہ کرلے لیکن سوشل میڈیا پر من گھڑت اور منفی پروپیگنڈہ ختم ہونا چاہیے۔