بلال افضل کا دورہ سرگودھا،ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ 

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر ماحولیات‘ منصوبہ بندی و جنگلات پنجاب بلال افضل نے صوبائی و ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بالخصوص دریاﺅں اور نالوں میں پانی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ وہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ روز سرگودھا کے اچانک دورہ پر پہنچے اور کمشنر آفس میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر محمد اجمل بھی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی‘ ریسکیو
 1122 آبپاشی‘ لائیو سٹاک‘ زراعت اور دیگر محکموں کے افسران نے انہیں بریفنگ دی۔ بلال افضل نے کہا کہ سیلاب آنے کی صورت میں متاثرین کے کھانے پینے‘ علاج معالجہ اور رہائش کا مناسب انتظام کیا جائے۔ جانوروں کی مکمل ویکسینیشن کیساتھ ساتھ ان کی خوراک کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ دریاﺅں میں پانی کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائے اور متعلقہ ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے والی مشینری ہر لحاظ سے فعال رکھی۔ تاکید کی کہ اربن فیلڈنگ کے خطرہ کے پیش نظر شہری علاقوں میں نکاسی کے نالوں کی ڈی سلٹنگ یقینی بنائی جائے۔ بعدازاں نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے ساہیوال کے قریب دریائے جہلم پر لنگر والا کے مقام پر آزمائشی مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔ ریسکیو 1122 نے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے اور ڈوبنے والے افراد کو بچانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...