آج پروفیسر وارث میر کا یوم وفات 

لاہور(نیوز رپورٹر)آج ممتاز صحافی، استاد اور دانشور پروفیسر وارث میر کا یوم وفات ہے جو 9 جولائی 1987 کو 48 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وارث میر پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے سربراہ بھی تھے لیکن مارشل لا ادوار میں جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے سے باز نہیں آتے تھے۔ انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کے دوران پاکستان کے تمام بڑے اردو اخبارات کیلئے پرمغز مضامین تحریر کئے جنہیں ان کی وفات کے بعد کتابوں کی صورت میں شائع کیا گیا۔ ان کی مشہور کتابوں میں وارث میر کا فکری اثاثہ، ضمیر کے اسیر، حریت فکر کے مجاہد، فوج کی سیاست، کیا عورت آدھی ہے اور خوشامدی ادب اور سیاست شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن