پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کیلئے یورپی منڈیوں میں ترجیجی رسائی برقرار رہے گی۔ڈاکٹر رینا کیونکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ’جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز‘ (جی ایس پی) پلس اسٹیٹس بھی برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جب جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا وقت آیا اس وقت جی ایس پی پلس والے دیگر سات ملکوں کیلئے بھی توسیع کا وقت ہو گا۔یورپی یونین کی سفیر کا کہنا تھا کہ اظہار رائے، میڈیا کی آزادی، مذہبی، اقلیتوں کی آزادی اور مزدوروں کے حقوق پر یورپی یونین چاہے گی کہ پاکستان مزید کام کرے۔
پاکستان کے ’جی ایس پی اسٹیٹس‘ سے متعلق یورپی یونین کا مؤقف سامنے آگیا
Jul 09, 2023 | 11:57