جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں سلنڈر دھماکے سے ہوٹل زمیں بوس ہو گیا. حادثے 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں داڑھیاں کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت ایک دہشت ناک دھماکے سے منہدم ہوئیاور 20 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔حادثے میں 14 افراد کو ریسکیو کر کے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا.ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل بدستور جاری ہے اور ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے، جب کہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں میں مکمل معاونت کی ہدایت کی ہے، نیز ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں نیچے ایل پی جی سیلنڈرز کی دکان تھی جس میں دھماکہ ہونے کے باعث عمارت گر گئی ۔