بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ ایف سی سرچارج عائد

Jul 09, 2023 | 18:27

ویب ڈیسک

 حکومت نے یکم جولائی 2023ء سے بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ فنانسنگ کاسٹ (ایف سی) سرچارج عائد کردیا ہے.سرچارج سے حاصل 335؍ ارب روپے سے پاور سیکٹر کے قرضوں اور واجباتی کی ادائیگی کی جائے گی جو 2.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔اس کے علاوہ صارفین ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج (ٹی آر ایس) بھی بدستور ادا کرتے رہیں گے جو 47؍ پیسے فی یونٹ ہے ۔حیران کن امر یہ ہےکہ جو محرک ٹیکس دہند جسے جولائی میں 29؍ ہزار روپے بجلی کا بل ملا، وہ انکم ٹیکس بھی ادا کرے گا۔ یہ بات اسلام آباد میں بجلی کے صارفین نے بتائی۔حکومت نے ایف سی سرچارج کا فیصلہ نیپرا کی سفارش پر کیا .تاہم جو صارفین ماہانہ 50؍ یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں .ان پر یہ سرچارج لاگو نہیں ہوگا .جس کی معیاد یکم جولائی تا 30؍ اکتوبر 2023ء رکھی گئی ہے۔

300؍ یونٹ استعمال کرنے و الے اور زرعی صارفین پر ایف سی سرچارج کی شرح 1.43 روپے فی یونٹ رکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں