چارجر کا مسئلہ حل، کراچی کیلئے مزید الیکٹرک بسیں کل آجائیں گی:شرجیل میمن

کراچی: وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چارجرکا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے جبکہ کراچی کیلئے مزید الیکٹرک بسیں کل آجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے چارجر کا مسئلہ حل کر لیا گیا۔ اضافی چارجرز بھی منگوا لیے ہیں۔ الیکٹرک بسیں کل سے سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کیلئے مزید بسیں بھی منگوائی گئی ہیں جو کل پہنچیں گی اور پھر جولائی کے آخر میں بھی مزید بسیں یہاں آئیں گی۔ سندھ حکومت صحت کی سہولیات کے حوالے سے ملک بھر میں اوّل نمبر پر ہے۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں ہیلتھ کارڈ کے بغیر علاج ہوتا ہے۔ کوئی بھی شخص علاج کی سہولت حاصل کرسکتا ہے۔ میری طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ میں این آئی سی وی ڈی حیدر آباد چلا گیا۔ لوگ سرکاری ہسپتالوں پر زیادہ اعتبار کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن