شندور کا پولو میلہ دفاعی چیمپئن چترال نے پھر لوٹ لیا، گلگت کو شکست

Jul 09, 2023 | 18:40

ویب ڈیسک

تین روزہ تاریخی شندور پولو میلہ دفاعی چیمپین چترال نے ایک بار پھر لوٹ لیا۔پولو فیسٹیول میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 گول کے مقابلے 7 گول سے شکست دے دی۔کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان کے پی ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اختتامی میچ میں کیلاشی رقص سمیت مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیا۔ترجمان کے پی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ میچ کے دوران پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ میچ کے اختتام پرمختلف اسکولوں کے طلبا نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے۔

خیال رہے کہ شندور پولو گراؤنڈ سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے. اس گراؤنڈ میں ہر سال موسم گرما میں چترال اور گلگت کی پولو کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

مزیدخبریں