مسافروں کے سامان میں خیانت پر پی آئی اے کنٹری منیجر گرفتار

Jul 09, 2024 | 00:01

ویب ڈیسک

مسافروں  کے سامان میں خیانت کا جرم ثابت ہونے پر بحرین میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔کرپشن، بے ضابطگیوں اور دیگر انتظامی مسائل سے تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی قومی ایئرلائن کے افسر کا ایک اور سیاہ کردار سامنے آگیا۔بحرین میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو مسافروں کا سامان ہڑپ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ کنٹری منیجر اویس حنیف پر مسافروں کا رہ جانے والا سامان ایئرپورٹ سے لے کر دفتر لےجانےکا الزام ہے۔بحرین ائیرپورٹ قوانین کے مطابق کسی مسافر کا سامان لےجانا قانون کے مطابق جرم ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ بحرین میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے اور پی آئی اے معاملے کو قانونی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ہر ممکن قانونی مدد کی جائے گی۔

مزیدخبریں