آلو بھی لگژری آئٹم میں شامل ، بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹیز عائد

اسلام آباد (عترت جعفری )حکومت نے بجٹ میں جن ائٹمز کو لگزری قرارے کر ان پر ریگولیٹری ڈیوٹیز عائد کی ہیں ان میں آلو بھی شامل ہیں، تازہ سبزیوں کی درآمد پر بھی  فی صد 10ریگولیٹری ڈیوٹی لگی ہے ، آلو کی درآمد پر  55 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کی گئی ہے،  لنڈے کی درآمد پر بھی  10 فیصد ریگولیٹری لگا دی گئی ہے، ان میں مردوں اور عورتوں کے استعمال میں آنے والے کپڑے، استعمال شدہ جوتے، استعمال شدہ  پردے شامل ہیں،  ان چیزوں کے درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے علاوہ کسٹم ڈیوٹی سیلز ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا،   سی بی یو موٹر سائیکل رکشا کی امپورٹ  پر بھی 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ہوگی معمول کے ٹیکس اس کے علاوہ  ہوں گے ، دریں اثنا پاور  تھیفٹ  ایکٹ میں ایک ترمیم کی جا رہی ہے اس تحت کے  بجلی چوروں کے لیے الگ پولیس اسٹیشن قائم ہوں گے، الگ پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ بنایا جائے گا، اور خصوصی عدالتیں ان مقدمات  کافیصلہ کریں گی، اس حوالے سے ترمیم  ایوان میں پیش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن