لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جبکہ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مؤقف کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن ،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر منعقد ہوا جس میں لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد فاروق بٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے فلور ملز اور آٹا ڈیلرز پر لگائے جانے والے ود ہولڈنگ ٹیکس اور اسے اکٹھا کرنے ذمہ داری آٹا ڈیلرز پر عائد کرنے کو مسترد کر دیا ہے اور حکومت سے ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصلہ فوری واپس نہ لینے کی صورت میں بدھ سے آٹے کی خریدوفروخت بند کر کے فلور ملز کے ساتھ ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف کل سے ہڑتال کا اعلان
Jul 09, 2024