لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مقدمات میں جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش کردیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات پر سماعت کی۔عدالت نے ملزموں کوحاضری کے لیے طلب کررکھا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو ہتھکڑی لگا کر لایا گیا۔ حاضری کے بعد شاہ محمود کو واپس اڈیالہ جیل کیلئے روانہ کردیا گیا۔
9 مئی مقدمات: شاہ محمود جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل پیش، واپس اڈیالہ روانہ
Jul 09, 2024