اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی)بل 2024 کی منظوری دی الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں ترمیم کے بعد الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کی جائے گی صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن بل، ایکٹ کی صورت اختیار کر گیاالیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینٹ سے 8 جولائی کو پاس ہوا تھا۔