سیدناعمرفاروقؓکی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں:میاںجمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے کہاکہ سیدناعمرفاروقؓ کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں جورہتی دنیاتک یادرہیں گی‘عالم اسلام ہمیشہ مقروض رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیدناعمرفاروقؓ نے ریاست مدینہ کوعالم اسلام کی پہلی فلاحی ریاست بنایا۔اسلامی مملکت کو22لاکھ مربع میل تک پھیلادیا۔مصر،ایران اورشام کوفتح کرکے اسلام کا پرچم لہرایا۔فوج ،پولیس ،جیل کے منظم محکمے بنائے،زراعت اورآبپاشی کا مضبوظ نظام دیا،بچوں کے وظائف مقررکیے ۔اقلیتوں کے حقوق کا بھرپوردفاع کیا،عوامی فلاح وبہبود کا شاندارنظام متعارف کرایا۔آج کئی غیراسلامی ملکوں میں عوامی فلاح وبہبود کے قوانین ’’عمرلاز‘‘کے نام سے نافذ ہیں ۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ سیدناعمرفاروق کی اللہ تعالیٰ،حضورنبی کریمؐ کی اطاعت کے حلف اور عقیدہ توحید سے وفاداری خوب یادگار ٹھہری۔انہوں نے کہا کہ سیدناعمرفاروقؓ شجاعت‘عدالت ،دیانت،شرافت میں اپنی مثال آپ تھے،آج بھی دنیاکفرسیدناعمرفاروقؓ کے نام سے لرزاں ہے۔  

ای پیپر دی نیشن