جنرل ہسپتال میں نرسز کو جدید خطوط پر تربیت دینے کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا آغاز  

لاہور (نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی ہدایت پر مریضوں کو عالمی معیار کے ایس او پیز کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی اور بہتر نگہداشت یقینی بنانے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں نرسز کو جدید خطوط پر تربیت دینے کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا آغاز کر دیا گیا۔  مختلف کورسز کے دوران نرسز کو اسٹینڈرڈ  اوپریٹنگ پروسیجر (SoP)کے مطابق تربیت فراہم کی جائیں گی۔ ڈی سی این ایس زمرد خورشید کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مین فوکس مریضوں کو صحت سہولت کارڈ پروگرام کے تحت رجسٹریشن کے طریقہ کار بارے میں نرسز کو مکمل آگاہی فراہم کرنا اور صحت سہولت پروگرام کے ذریعے استفادہ کرنے کیلئے ضروری اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی نرسز کو مرحلہ وار جدید پروگرام کے مطابق تربیت دی جائیگی تاکہ انکی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہیلتھ سیکٹر ریفارمز اور ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ویژن کے مطابق کپیسٹی بلڈنگ ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن