لاہور (نیوز رپورٹر) ممتاز کالم نگار اور سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے مْلک میں سول ہو یا عسکری، کسی حکمران کو بھی پولیس یا انتظامیہ کے غیر جانبدار افسر یا باضمیر جج اچھے نہیں لگتے۔ اْنہوں نے کہا کچھ لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ملک کی عزت اور مفاد ہر فرد‘ ادارے کے مفاد سے اہم اور بالاتر ہے۔ وہ اپنی کتاب پسِ پردہ کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں معروف مزاحیہ شاعر ڈاکٹر انعام الحق جاوید، سابق چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور‘ سابق وفاقی محتسب اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز نے اظہار خیال کیا ا۔ نظامت محبوب ظفر نے انجام دی۔مقررین نے کہا ذوالفقار چیمہ کے مزاح میں تازگی اور بے ساختہ پن کی چاشنی قاری بیحد لْطف اندوز ہوتا ہے۔ انکی کتاب پسِ پردہ نے قارئین کو کافی عرصہ بعد اعلیٰ معیار کے مزاح سے لْطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔ کتاب کے مضامین کو بیحد سراہا گیا۔