سیدنا عمرفاروق کی سیرت مسلم حکمرانوں کیلئے منیارہ نور ہے:پیراعجازاشرفی

Jul 09, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی سنی علماء فیڈریشن کے زیر اہتمام سالانہ فاروق اعظم کانفرنس زیر صدارت عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیراعجازاشرفی بمقام مرکز اہلسنت درگاہ وجامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں منعقد ہوئیٗ جس میں مفتی اسلام مفتی صفدر چشتی ٗمفتی اعظم لاہورٗ عمران مدنی ،پیرسید اصغر علی شاہ مولانا غلام قادر ،مولانا اشرف علی ٗصوفی فیصل نقشبندیٗصوفی رفیق قادری ،مختار نقشبندی و دیگر علماء مشائخ و مختلف طبقہ زندگی کے افراد و اہل محلہ قطب شاہ ولی اچھرہ نے بھرپور شرکت و خطابات کیے۔ پیراعجازاشرفی نے کہا سیدنا فاروق  اعظم نے عدل و انصاف کی اعلی مثالیں قائم کیں۔ فاروق اعظم کی سیرت مسلم حکمرانوں کیلئے منیارہ نور ہے۔ فاروق اعظم کی حکمرانی میں 36لاکھ مربع میل پر عظیم الشان سلطنت اسلامی قائم ہوئی۔ مفتی صفدر چشتی نے کہا سیدنا فاروق اعظم محافظ ناموس رسالت تھے۔ مفتی عمران مدنی نے کہا آج غزہ فسطین کے مسلمان فاروق اعظم جیسے حکمرانوں کی راہ تک رہے ہیں۔ پیر سید اصغر علی شاہ نے کہا ہمیں فاروق اعظم کی طرز پر زندگی گزارنی چاہیے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سیدنا فاروق اعظم کا یوم سرکاری سطح پر منایا جائے اور اس دن کو عام سرکاری چھٹی دی جائے۔

مزیدخبریں