سونا تولہ1300  روپے سستا، ڈالر مستحکم 

Jul 09, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ تفصیلات کے مطابق انٹربنک میں امریکی ڈالر278.60 روپے پر برقرار رہا جبکہ مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت بھی 280.50 روپے پر برقرار رہی۔ ایک تولہ سونے کی قیمت میں کئی روز تک اضافے کا سلسلہ تھم گیا اور فی تولہ قیمت 1300روپے گھٹ کر 2لاکھ 45ہزار 100روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں