پاکستان میں پہلی بار میوہسپتال لاہور میں جلدکی صحت کا عالمی دن منایا گیا 

لاہور (نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اورمیو ہسپتال میںجلد کی بیماریوں کے عالمی دن پرسیمینار  میں پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمعین،چیف ایگزیکٹو آفیسرمیو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان ،چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر فیصل مسعود،ڈین آف ڈرماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسراعجازحسین،ہیڈ آف ڈرماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ یونٹ پروفیسر انیلہ اصغر‘ جلد کے مریضوں نے شرکت کی۔شرکاء نے بتایا دنیا میں ایک ارب سے زیادہ لوگ جلد کی بیماریوں کا شکار ہیں۔پروفیسرانیلہ اصغر نے کہاانٹرنیشنل لیگ آف ڈرماٹالوجیکل سوسائٹی پوری دنیامیں8جولائی کوجلدکی صحت کے عالمی دن کے طورپرمناتی ہے۔ پہلی بار پاکستان کے میوہسپتال لاہور کے ڈرمانالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بھی یہ دن منایا گیا اور ہماری اس کاوش کوسراہاگیا۔انہوں نے کہا میوہسپتال میں جلدی بیماریوں کے علاج کی جدید ترین تکنیکس استعمال کی جا رہی ہیں جس میں سٹیم سیل طریقہ علاج بھی شامل ہے۔یہ دن منانے کا مقصد عوام میں جلد کی بیماریوں سے متعلق شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن