کشمیر اور فلسطین میں مظالم رکوانا اجتماعی ذمہ داری ہے:آمنہ مریم‘دائود سلیمان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وکلا رہنمائوں آمنہ مریم اور دائود سلیمان سماجی حقوق کی سرگرم رہنما ثنا ظفر نے کہا ہے کہ محرم الحرام سب کیلئے قابل احترام اور مقدس مہینہ ہے۔نئے اسلامی سال کے آغازپر پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ امت کیلئے ایک مشکل لمحہ ہے۔فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کو روکنا امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔افسوس کہ آج مسلمان دنیا میں بہت بڑی طاقت ہونے کے باوجود مشکلات کا شکار ہیں۔عالمی طاقتیں  مسلمانوں کو ان کا جائز حق دینے کیلئے تیار نہیں۔ہمیںنئے اسلامی سال پر ہمیں اتحاد ،تنظیم اور ایمان کے اصولوں پر کاربند رہنے کا عہد کرنا چاہئے۔مسلمانوں کو آج عدل فاروقی اور جذبہ حسینی اپنانے کی ضرورت ہے۔اللہ کی رسی کو تھام کر ہی ہم دنیا میں اپنا وقار بحال کرسکتے ہیں۔محرم الحرام حق پر ڈت جانے اور سچ کا ساتھ دینے کی راہ دکھاتا ہے۔ہمیں سازشوں کارونا رونے کی بجائے ان کا مقابلہ کرنے کی ہمت اپناناہے۔

ای پیپر دی نیشن