ٹرینوں میں نجی شعبہ کی شراکت داری سے ریلوے آمدن مستحکم ہوگی:عامرعلی بلوچ

لاہور (نیوز رپورٹر)ٹرینوں میں نجی شعبہ کی شراکت داری سے نہ صرف مسافروں کیلئے سہولیات میں اضافہ ہو گا بلکہ ریلوے آمدن کو بھی استحکام ملے گا۔ پرائیویٹ آپریٹرز کو ٹرین چلانے کیلئے ہمارے طے کردہ معیار کو پورا کرنا ہو گا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کر دی ہے کہ ائیر کنڈیشنڈ کوچز میں اے سی کی ورکنگ میں تعطل نہ آئے، شکایت پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرینگے۔ ریلوے ملازمین نے محنت سے ادارے میں جان ڈال دی ہے، اب ریل کا پہیہ چلتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے ای کچہری میں عوام الناس کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن